سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ مجھے موجودہ حکومت کی مدد کے لیے کہا گیا، میں کیوں ان کی مدد کروں جنہوں نے ہمیں باہر نکالا؟
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شوکت ترین نے کہا کہ ہماری کارکردگی موجودہ حکومت سے بہتر تھی، ہم روپے اور ڈالر کے معاملے میں ان سے بہتر رہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کے دونوں ادوار کے ایکسچینج ریٹ کا جائزہ لیا جائے تو انہوں نے 1988 سے 1999 تک 200 فیصد تک اس میں تنزلی کی، 2008 سے 2018 تک انہوں نے اس میں 100 فیصد تک کمی کی، ہمارے دور میں ایکسچینج ریٹ 123 سے 178 پر گیا، یہ 50 فیصد بھی نہیں ہے لیکن یہ لوگ اس پر بھی شور مچاتے ہیں۔