پاکستان اورچین نے سی پیک کے تمام منصوبوں کومحفوظ، شفاف اوراعلیٰ معیارسے آگے بڑھانے اور ترقیاتی حکمت عملی کوہم آہنگ کرنے کے لئے پختہ عزم کااظہارکیاہے۔اس عزم کااظہارآج گوانگ زو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اوران کے چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کیاگیا۔فریقین نے چین اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون کی پائیدارترقی پراطمینان کااظہارکیا۔ انہوں نے اس بات پراتفاق کیاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے موثرطورپرپاکستان میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر کیاہے اور اس کی سماجی واقتصادی ترقی کوآگے بڑھایاہے۔دونوں رہنمائوں نے معیشت ،تجارت، سرمایہ کاری ،صنعت ،زراعت، صحت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پراتفاق کیا۔
پاکستان اورچین نے سی پیک کے تمام منصوبوں کومحفوظ، شفاف اوراعلیٰ معیارسے آگے بڑھانے اور ترقیاتی حکمت عملی کوہم آہنگ کرنے کے لئے پختہ عزم کااظہارکیاہے
May 22, 2022 | 18:49