دہشتگردوں کے حملے میں 6 ایرانی گارڈ ہلاک، پاکستان کا امن کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم 


تہران‘ اسلام آباد (نیٹ نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کی سرحد پر بارڈر فورس اور دہشت گرد گروہ کے درمیان جھڑپ میں 6 ایرانی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ پاکستان نے ایران کے علاقے سراوان میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان نے ایرانی حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ پاکستان ایران کی قیادت نے حال ہی میں سرحد کے دونوں جانب انسداد دہشت گردی پر زور دیا۔ پاکستان ایران کے ساتھ سرحد کو امن اور دوستی کے طور پر دیکھتا ہے۔ پاکستان سرحد پر امن و استحکام کیلئے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ایران کے وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے کہا ہے کہ اسرائیل سے منسلک ایک دہشت گرد گروپ کو ایران کی مغربی سرحدوں سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دہشتگرد گرفتار/ پاکستان مذمت
 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...