اسلام آباد(وقائع نگار)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق لاہور میں ہونے کی وجہ سے ملاقات میں شریک نہیں ہوئے۔جسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی عمارت میں منتقلی سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جسٹس فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی چائے اور کافی سے تواضع کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔
جسٹس فائز