عمران کو کارکنوں نہیں‘ اپنی بیوی کی فکر ہے: ایمان مزاری

May 22, 2023


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے اپنی ماں کی گرفتاری پر عمران خان کے رویے کی شدید الفاظ میں تنقید کی ہے۔ مقامی ٹیلیویژن کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ایمان مزاری نے عمران خان کی اپنے کارکنان اور رہنماﺅں کی گرفتاری پر عدم دلچسپی اور بے فکری پر حیرت کا اظہار کیا۔ ایمان مزاری نے کہا کہ میری والدہ شیریں مزاری نے تحریک انصاف کیلئے بڑی جدوجہد کی اور اپنا وقت دیا‘ لیکن جب وہ گرفتار ہوئیں تو قیادت نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ ایمان مزاری نے شکوہ کیا کہ والدہ کی گرفتاری کے پانچ یا چھ دن بعد عمران خان نے گرفتاری کے خلاف میری والدہ کے حق میں بیان دیا۔ اس وقت عمران خان کو صرف اپنی اور اپنی اہلیہ کی پڑی ہوئی ہے۔
ایمان مزاری

مزیدخبریں