اللہ کو معلوم مائنس کون ‘ پلس کون ‘ لیکن یہ ہو کر رہےگا‘شیخ رشید 

May 22, 2023


لاہور(این این آئی) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جوپارٹیاں بدل رہے ہیں عوام میں ان کی حیثیت دلہن اک رات کی سے زیادہ نہیں ،دو تین مہینے سسرال جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آجاتی لیکن بکنے کادھبہ کبھی نہیں مٹتا،نسلی اوراصلی مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑتے اورچٹان کی طرح ڈٹے رہتے ہیں، معاشی حالات خوفناک ہوگئے ،اسمبلی میں جانے اورنہ جانے سے فرق نہیں پڑتا۔ ٹوئٹرپر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ساری قوم جناح ہاﺅس اور جی ایچ کیو پر حملے کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ اس پر رنجیدہ ہے لیکن بے گناہ لوگوں کی گرفتاریوں سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا، موجودہ حکومت لوگوں کی نظر میں قابل نفرت ہو چکی ہے جو بھی ان کا ساتھ دے گا ڈوب جائے گا شجر اور حجر بھی ان کا رونا رورہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اللہ کو معلوم ہے کہ مائنس کون ہونے جارہا ہے اور پلس کون ہوگا لیکن اب یہ ہو کر رہے گا فیصلہ اسی ہفتے میں ہوجائے یااگلا ہفتہ لے لے ،جون میں چت یاپٹ ہوکررہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ جیتے گی بیشک آڈیو لیک تحقیقاتی کمیشن چیف جسٹس کے مشورے کے بغیر کیوں نہ بنالیں ،آئینی قانونی فیصلہ چیف جسٹس کی طرف سے آکر رہے گا ۔
شیخ رشید 

مزیدخبریں