لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان بچاو¿ مارچ کی تیاریاں مکمل، مارچ آج مزار قائد کراچی سے شروع ہوگا۔ حافظ سعد رضوی سمیت مرکزی قیادت کراچی پہنچ گئی۔ مارچ کی قیادت امیر تحریک لبیک حافظ سعد حسین رضوی کریں گے۔ لاہور سے کراچی روانہ ہوتے وقت میڈیا سے بات چیت میں حافظ سعد رضوی نے کہا اداروں کو اپنی آئینی حدود میں آنا ہوگا۔ قوم کے بچے ساری ساری زندگی جیلوں میں سڑ جائیں ان کی اپیلیں نہ لگیں، چیف جسٹس صاحب ایک لاڈلے کے انصاف کے لیے رات کو کورٹ کھول کر صبح اس کو ریلیف دیں تو یہ غلط نہیں تو اور کیا ہے۔ قوم کے ساتھ مذاق نہ کیا جائے۔ آپ اپنی عزت کی اپنی حرمت کی بات کریں‘ لیکن قوم اور پاکستان کا بھی تو کوئی تقدس ہے۔ عدلیہ کی بات آجائے تو توہین عدالت ہو جاتی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کی بات ہو تو بندے غائب ہو جاتے ہیں۔ ملک میں سب نے ملکر کیا تما شہ لگایا ہوا ہے۔ پاکستان بچاو¿ مارچ اپنے مقاصد پورے کرے گا۔ ساری زندگی سڑکوں پر رہنا پڑا تو رہیں گے۔ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ 75 سال سے ملک پاکستان پر قابض سیاستدانوں کو عوام کی طاقت سے گھر بھگائیں گے۔ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلام کا قلعہ بنائیں گے۔ جہاں پر غریب اور امیر کو برابری کے حقوق میسر ہوں گے، یکساں نظام تعلیم اور انصاف ہوگا۔ غریب اور محنت کش بھوکا نہیں سوئے گا۔
لبیک مارچ