شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران و رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پاکستان اورافواج پاکستان سے محبت ہماری فطرت میں شامل ہے پاک فوج کاکوئی ناپاک دشمن پاکستانیوں کادوست نہیں ہوسکتا ، نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز، جنر ل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، ملک ندیم یوسف ڈالو، حاجی اکبر علی چوہان ، حاجی محمد اکرم سرہندی، حاجی یعقوب بگا شیخ، حاجی میاں عبدالرشید، میاں خالد عباس، میاں امجد ہیرو، ظہیر احمد چوہدری، فیضان شفیق خان،محمد ارشد چھرا، ملک اعجاز احمد، میاں تنویر احمد، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، میاں انیس علی، چوہدری شہباز احمد چھینہ، میاں محمد اعظم، میاں شاہد اسلم جالندھری، چوہدری جاوید اقبال گل، محمد رفیق بھٹی، محمد احمد، خالد محمود مغل، رانا عمران سکندر سیٹھ محمد عظیم، شیخ عبدالحمید نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کے دفاع کی ضامن ہے۔