شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ سیاسی رسہ کشی اور ریاستی ریشہ دوانیوں نے پاکستان کو معاشی،سماجی اور اقتصادی طور پر کمزور ترین سطح پر پہنچادیا ہے عوام روٹی،صاف پانی،علاج اور بنیادی تعلیم کے حصول سے محروم ہیں اظہار رائے پر پابندی لگا دی گئی ہے صحافیوں کو بلاجواز گرفتار کرکے غائب کیا جارہا ہے پاکستان میں جاری بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہیں۔