فوج جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کی ضامن ہے: نعیم صفد ر


قصور (نمائندہ نوائے وقت)سانحہ نو مئی میں جو کچھ ہوا بھی وہ ہمارے پیارے وطن کے شرمناک کا باعث تھا سرکاری املاک تک آج تک رسائی دشمن ملک کی نہ ہوسکی جو پی ٹی آئی کے ورکرز نے کردکھایا یہ سب نہایت ہی افسوسناک تھا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے سینئیر راہنما نعیم صفدر انصاری نے گفتگو سے کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کی ضامن ہے اور ملک میں پائیدار امن اور اندرونی اور بیرونی انتشار کے خاتمے کے لیے ان کی لازوال قربانیوں کا ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن