حکومت مہنگائی کنٹرول کرے،عوام کوجینے کاحق دے:مولاناعبدالرو¿ف 


 لاہور( خصوصی نامہ نگار)متحدہ علماءکونسل پاکستان کے چیئرمین مولاناعبدالرو¿ف ملک صدرتحریک انسدادسودنے وطن عزیزمیں بڑھتی ہوئی بے تحاشہ مہنگائی پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ کمرتوڑمہنگائی نے گزشتہ 50سالہ مہنگائی کاریکارڈتوڑدیاہے۔ 2وقت کی روٹی کمانا مشکل،لوگ فاقوں وخودکشیوں پرمجبور،قاتل مہنگائی نے عوام کاجینامحال کردیا۔حکومت مہنگائی کاطوفان کنٹرول کرے اور بیچارے عوام کوجینے کاحق دے۔ آئے روزشرح سودو مہنگائی میں کئی گناہ اضافہ غربت وبے روزگاری کاموجب ہے اس لیئے حکومت کوچاہیے کہ وہ شرعی عدالت کے انسدادسودفیصلے پرفوری عملدرآمدکراکے ملک وقوم کوسودی نظام کی لعنت سے نجات دلائے اوربڑھتی مہنگائی،غربت وبے روزگاری سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات اٹھاکرعوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دے جواس کافرض منصبی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حبیب اللہ روڈپرمنعقدہ ایک دینی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...