حافظ آباد ( نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) محکمہ زراعت حافظ آباد کے زیر اہتمام دھان کی بہتر پیداوار اور زمینداروں میں آگاہی کے سلسلہ میں کولوتارڑ اور خانپور میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ڈائریکٹر زراعت گجرات ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل الرسول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد یوسف، زراعت آفیسر محمد زمان سمیت دیگر افسران،کاشتکاروں اورزمینداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے کہا وزیر اعظم کے زرعی ایمر جنسی و پروگرام برائے اضافہ پیداوار دھا ن پر عمل کر تے ہوئے زمیندار اپنی دھان کی فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں َانکاکہنا تھا کہ غیر منظور شدہ اقسام دھان خصوصی طور پر سمگل شدہ اقسام کی کاشت سے اجتنا ب پر زوردیا۔ غیر منظور شدہ اقسام کی کاشت کے پاکستانی برآمدات، ملکی معیشت اور کاشتکاروں کو ہونے والے ممکنہ نقصانات سے آگاہ کیا۔ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے محمد یوسف اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے کاشتکاروں کو بیجوں کے انتخاب،پنیری کی کاشت، کھیتوں میں منتقلی اور جڑی بوٹیوں کے کنٹرول کے بارے میں تفصیل سے لیکچر دیا۔
محکمہ زراعت حافظ آباد کے زیر اہتمام دھان کی بہتر پیداوار کیلئے سیمینار
May 22, 2023