فیروزوٹواں ( نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما بابر حسین بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست نے ملک کو تاریکی کے سوا کچھ نہیں دیا، عمران خان بہت بڑا فتنہ ہے تحریک انصاف آج ملک میں وہ کام کررہی ہے جو ملک دشمن نہیں کر سکے، اقتدار کی ہوس میں ریاست کو نقصان پہنچانے والے ملک دشمن کے ایجنڈے کو پروان چڑھا رہے ہیں ۔