قوم عمرانی فتنہ سے نجات حاصل کرے: سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم 

May 22, 2023


گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کہا ہے کہ قوم عمرانی فتنہ سے نجات حاصل کرے، ووٹ کی طاقت سے اس قومی انتشار کی اس علامت کو کچل کر رکھ دے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ سیمینار سے کارکنان جماعت سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کہا کہ عمران خان جیسا نفسیاتی مریض قومی اتحاد کیلئے زہر قاتل بن چکا ہے، اس کا راستہ نہ روکا گیا تو9مئی سے بھی بڑے کسی سانحے کا موجب بن سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کی ساری سیاست جھوٹے الزامات اور مخالفین کی کردار کشی پر مشتمل ہے، قوم کے نوجوانوں کو تشدد پرابھارااور ان سے قومی املاک اور فوجی تنصیبات پر حملے کروائے اورآج خود ان سے اظہار بیزاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ9مئی کے مجرموں کو ان کی سیاسی حیثیت سے بالا تر ہو کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اس موقع پر صوبائی ناظم اعلی حافظ محمد یونس آزاد نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساری قوم کو امریکی سائفر کی بتی کے پیچھے لگانے والا منافقت کا شاہکار خود کو عالم اسلام کا راہنما کہنے والاآج امریکیوں سے اپنی بقا کی بھیک مانگ رہا ہے۔

مزیدخبریں