محتسب پنجاب کے حکم پر 32 بیروزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم

May 22, 2023


 لاہور(خبرنگار)محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے حکم پر32 مستحق نوجوانوں کو پنجاب سول سرونٹس (تقرری و شرائط ملازمت) رولز مجریہ 1974ءکے قاعدہ 17 اے کے تحت ضلعی تعلیمی اتھارٹی بھکر نے تقرر نامے جاری کر دئیے ہیں جس سے بیروزگار افراد کو قانونی حق ملا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ محمد قیصر ضیاءکی قاعدہ 17 اے کے تحت بھرتی کی درخواست پر محتسب پنجاب کے حکم پر عمل کرتے ہوئے تعلیمی اتھارٹی بھکر نے 51 امیدواروں کے ٹائپنگ ومہارت کے امتحان کے بعد میرٹ لسٹ کے مطابق 32 امیدواروں کو بطور جونیئر کلرک بھرتی کر لیا ہے۔ایک علیحدہ کارروائی میں محتسب آفس کی مداخلت پر گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین رتہ متہ جھنگ کی چھ کالج ٹیچنگ انٹرنز کو 12 لاکھ 19 ہزار 355 روپے کی واجب الادا تنخواہیں جاری کر دی گئی ہیں۔ دفتر محتسب پنجاب کی مداخلت پر پنجاب ہاو¿سنگ اینڈ ٹاو¿ن پلاننگ ایجنسی نے شیخوپورہ میں کم آمدن والے افراد کیلئے شروع کی گئی ہاو¿سنگ سکیم میں درخواست گزار بابر رمضان سمیت 9 الاٹیوں کو پانچ، پانچ مرلہ کے متبادل رہائشی پلاٹ الاٹ کر دئیے ہیں جن کی کل مارکیٹ ویلیو دو کروڑ 25 لاکھ روپے ہے۔درخواست گزارافراد نے قانونی حق کی فراہمی پر دفتر محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں