گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ نے انٹر امتحانات میں ڈیوٹیوں پر حاضر نہ ہونے والے سپروائزری سٹاف کے لیئے سخت احکامات جاری کردیئے ۔ امتحانی سنٹر پر حاضر نہ ہونے والے اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔بتایا گیا ہے کہ گوجرانولہ بورڈ کے تحت آج انٹر پارٹ ٹو کا انگلش کا پیپر ہے۔ ہفتہ کے روز شروع ہونے والے انٹر امتحانات کے چند سنٹرز پر سپروائزری سٹاف کی غیر حاضری پر محکمہ تعلیم نے سخت نوٹس لیاہے۔اس سلسلہ میں سی ای او ایجوکیشن نے سکولوں کے سربراہان سے کہاہے۔ کہ جن اساتذہ کی امتحانات میں ڈیوٹیاں لگائی گئیں ہیں۔وہ اسے قومی فریضہ سمجھتے ہوئے حاضری دیں۔اور امتحانی ڈیوٹی سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔