گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹےموں نے مضر صحت 1200لےٹر دودھ تلف کر دےا، ملاوٹی دودھ کی سپلائی گھروں اور دکانوں پر کی جارہی تھی ، تفصےلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹےموں نے علی الصبح شہر کے داخلی راستوں پر ناکہ لگا کر دودھ بردار گاڑےوں کو چےک کےا اس دوران انہوں نے ملاوٹ اور فےٹ کم ہونے پر 1200لےٹر دودھ موقع پر تلف کر دےا ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگےر کا کہنا ہے کہ ملاوٹی دودھ گاڑی پر ممنوعہ پلاسٹک ڈرموں میں سپلائی کیا جا رہا تھا، جدید موبائل ٹسیٹنگ لیب سے دودھ کو موقع پر ہی چیک کیا گیا،ملاوٹی دودھ کو گوجرانوالہ میں دوکانوں اور گھروں میں سپلائی کیا جانا تھا،انہوں نے کہا ملاوٹی اشیاخورونوش کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضرثابت ہوتاہے ،دودھ میں ملاوٹ کے مکمل خاتمے کیلئے جامع پالیسی لا رہے ہیں۔
گوجرانوالہ: فوڈ اتھارٹی نے 1200لےٹر دودھ تلف کر دےا
May 22, 2023