سیکرٹری آر ٹی اے کی ٹرانسپوٹرز کےساتھ میٹنگ ‘کرایوں کی کمی پر تبادلہ خیال

May 22, 2023


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنرسرمد تیمور کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے عاصمہ ناز نے گزشتہ روز حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایہ جات میں کمی کے حوالہ سے ٹرانسپوٹرز کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں کم ازکم کرایہ جات میں 10فیصد کمی کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ان کی ذمہ داری ہے،ٹرانسپوٹرز نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد کرایہ بڑھا دیا تھا اور اب کمی ہو نے پر انہیں رضا کارانہ طور پر کرایہ جات کم کرنے چاہیے۔

مزیدخبریں