گورنر پنجاب سے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے وفد کی ملاقات


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہاﺅس لاہور میں سابق صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شعیب بٹ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی انکے ہمراہ اخلاق احمد بٹ اور عرفان چاند بٹ بھی تھے۔سابق صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شعیب بٹ نے گورنر پنجاب کو گوجرانوالہ میں تاجروں کو درپیش مختلف مسائل بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت میں استحکام آرہا ہے۔بیرونی ممالک سے تجارتی روابط بھی بڑھ رہے ہیں۔ پہلی بار ایران سے بجلی لینے کی شروعات کی جا رہی ہیں۔ملک کے معاشی حالات میں بہتری آ رہی ہے۔قومی سوچ اپنانے سے بہت سے مسائل با آسانی حل ہو سکتے ہیں۔ملک کی تاجر برادری مختلف مسائل کے باوجود تجارتی و کاروباری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ملک کی معاشی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل بہت اہم ہے۔حکومت تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...