فیروزوالہ (نامہ نگار) امامیہ کالونی پھاٹک فلائی اوور منصوبے کا آغاز اور سکلز یونیورسٹی مرید کے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اس حوالے سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین، سابق رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول، سابقہ چیئرمین ایم سی فیروزوالہ حاجی ریاض احمد گجر، حاجی طارق محمود ڈوگر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں مشتاق احمد دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ اس منصوبے کو تین ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے پر ساڑھے پانچ ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہاکہ عمران خان اس وقت عدالتوں کا لاڈلا بنا ہوا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں جتنا ریلیف عمران خان کو ملی ہے کسی اور سیاستدانوں کو نہیں ملا، الیکشن مقررہ وقت اور پورے ملک میں ایک ہی بار ہوں گے۔ نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کے مریدکے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے نیشنل سکلز یونیورسٹی مریدکے کیمپس کی منظور ی 3ماہ کی قلیل مدت میں ہوئی ہے۔ ‘ہنر مندی کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کو روزگار کے حصول میں آسانی ہوتی ہے اور نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد میں کروائے جانے والے شارٹ کورسز کے 70 فیصد طلباءاپنا کورس مکمل کرنے کے بعد نوکری حاصل کر لیتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین ضلع کونسل رانا احمد عتیق انور نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے ہنرمند معاشرے کا قیام ضروری ہوتا ہے جس کی بنیاد پر مریدکے میں نیشنل سکلز یونیورسٹی مریدکے کیمپس کی بنیاد رکھی ہے۔
رانا تنویر