حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فارو ق وڑائچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں راشد اقبال نے جلالپور بھٹیاں میں گندم غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف گوداموں سے گندم کی 26500بوریاں بر آمد کر لیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کاکہنا تھا کہ برآمد ہونے والی گندم محکمہ پاسکو کے حوالہ کی جائے گی۔
گندم