اسلام آباد (آئی این پی ) صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت پہلے کہتا تھا کہ وہاں جمہوریت موجود ہے ، نریندرمودی نے بھارت کو بے نقاب کردیا ، بین الاقوامی رائے بھی ہمارے ساتھ ہے ، مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت ہورہا ہے ، اتوار کے روز نیو ز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارت میں بھی اقلیتیوں نے اپنا ریفرنڈم قائم کیا ہوا تھا ، جن میں سکھ کمیونٹی بھی شامل ہے ، بھارت میں دیگر اقلیتیوں کی بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے ، چاہتے تھے کہ مقبوضہ وادی میں میڈیا کے ذریعے تمام حالات سے آگاہ ہوسکیں ، بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے نریند مودی اور آر ایس ایس کی ظلم وبربریت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں ، جلد اس کا نتیجہ سامنے آئے گا ، ہم پوری توجہ بین الاقوامی کمیونٹی کی جانب دلانا چاہتے ہیں، بھارت جی ٹونٹی کانفرنس کا بہانہ بنا کر دنیا کو امن کی شکل دینے کی کوشش کررہا ہے ، جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں ہوتا ، کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی ، مقبوضہ کشمیر میں جی 20اجلاس کے خلاف احتجاج کریں گے ، جب تک کشمیریوں کو خودارادیت نہیں ملتا جدوجہد جاری رہے گی ۔
صدر آزاد کشمیر