ریاض(این این آئی )سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوڈانی فوج اورمنحرف ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کے اعلان کے موقع پر کہا ہے کہ مملکت کی قیادت برادر سوڈانی عوام کی مشکلات کم کرنے اور ان کا خون بہانے کا سلسلہ روکنے کی کوشش کررہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے "سوڈان اور اس کے برادر عوام کی سلامتی اور استحکام" کے بارے میں مملکت کی قیادت کی خواہشات پر بات کی۔ انہوں نے جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے جدہ مذاکرات میں شریک سوڈانی فریقوں کے تعاون کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے سے سوڈانیوں خصوصا دارالحکومت خرطوم کے رہائشیوں کے لیے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس معاہدے کو بعد میں مزید وسعت دی جائے گی۔
سعودی وزیر خارجہ