نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں پولیس فورس نے زیادہ وزن والے افسروں کو ہدایت کی ہے وہ عوامی اعتماد کی بحالی کیلئے یا تو وہ اپنا وزن گھٹائیں یا پھر ریٹائر ہوجائیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس افسران کے فٹنس مشن کی کامیابی کے لیے آسام پولیس نے افسران کو مخصوص ڈیڈ لائن دی تھی۔ آسام کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جی پی سنگھ نے اعلان کیا تھا تمام افسران کا باڈی ماس انڈیکس پیشہ ورانہ طور پر ریکارڈ کیا جائے گا۔
م±وٹاپے پر قابو نہ پانے والے بھارتی پولیس افسروں کو ریٹائر ہونے کا حکم
May 22, 2023