واربرٹن (نامہ نگار) غلہ منڈی واربرٹن کی جامع مسجد کے گنبد کی تعمیر کے دوران بلندی سے گر کر دو افراد جاں بحق‘ بتایا گیا ہے جامع مسجد نگینہ المشہور منڈی والی مسجد میں نئے گنبد کی تعمیر کا کام جاری تھا، سہ پہر ساڑھے تین بجے پچاس فٹ کی بلندی سے پھٹے ٹوٹنے سے مستری محمد رمضان اور مزدور فرحان عطاری نیچے آگرے۔ دونوں کو سرکاری ہسپتال وار برٹن لے جایا گیا مگر وہ دم توڑ گئے۔ متوفی فرحان عطاری چار بچیوں اور محمد رمضان تین بچوں کا باپ تھا۔ فرحان اقصیٰ کالونی وار برٹن اور محمد رمضان بورےوالا کا رہائشی بتایا گیا ہے۔
دو افراد جاں بحق
واربرٹن: زیرتعمیر جامع مسجد کے گنبد سے گر کر دو افراد جاں بحق
May 22, 2023