ملکی سلامتی کے خلاف اٹھنے والے ہاتھ توڑ دینگے:شاداب رضا نقشبندی ،سردار طاہر ڈوگر 


لاہور( خصوصی نام نگار) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی ، جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے خلاف اٹھنے والے ہاتھ توڑ دینگے۔ دہشتگردی کے خاتمے اور دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں۔پاک فوج کی ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خلاف لازوال قربانیاں ہیں۔ سو ہنی دھرتی پاکستان دشمن قوتوں سے محفوظ ہے تو اس کا مکمل سہرا پاک فوج کو جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن