لاہور( خصوصی نامہ نگار )جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر، تحریک دفاع اسلام و پاکستان کے چیئرمین علامہ ہشام الٰہی ظہیرنے لاہور کے دینی طلباءکے وفود سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا بجٹ میں عوام پر مہنگائی کے بم گرانے کی بجائے بجلی، گیس، ادویات، خوردنی اشیاءسستی کی جائیں بجٹ میں عوام کو مکمل ریلیف فراہم کیا جائے۔ عوام پر مزید ٹیکس لگانے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ایم ایف میں جانے کی بجائے اپنے ملک کی عوام کے خیال کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ ترتیب دیں۔ بجٹ میں عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرنا حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے۔عوام کو سستی بجلی، سستا آٹا، سستی ادویات، سستی گیس، سستی خوردنی اشیاءچاہئیں۔ بجٹ میں جہاں سرکاری ملازمین کو مراعات اور تنخواہوں میں اضا فہ دیا جا تا ہے وہیں پر پرائیویٹ ملا زمین کیلئے سوچ بچار کرکے ان کیلئے بھر پور پیکیج کا اعلان کرنا چاہئے تاکہ ان کے گھروں میں خوشحالی آئے۔ ہما را حکومت وقت سے پر زور مطالبہ ہے کہ بجٹ میں عوامی ا±منگوں کا بھر پور خیا ل رکھا جائے آئی ایم ایف کی ڈیکٹیشن لینے کی بجائے اپنے ملک اور قوم کا خیال رکھیں ان کے دشمن نہ بنیں آئی ایم ایف پاکستان کا خیر خواہ نہیں۔ یہ پاکستان کودیوالیہ کرکے امریکہ طاقتوں کوخوشحال کرنا چاہتا ہے۔