عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام اجلاس ،کانفرنسز ،کورس کرانے کا فیصلہ 

May 22, 2023


 لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شالامار باغ لاہور کے زیر اہتمام جامع مسجد طارق حمید چائنہ سکیم لاہور میں ختم نبوت اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولاناخالدمحمو،مولانا سعید وقار،مولانا قاری ظہور الحق، مولانا عبد الحسیب، مولانا صغیر احمد، مولانا فرحان، مولانا سید جنیدبخاری، مولانااخلاق، مولانا سمیع اللہ، مولانا انور عباسی، مولانا عبد الغفور نقشبندی، مولانا عبد الوحید قریشی و دیگر کارکنان ختم نبوت نے شرکت کی۔ اجلاس میں 6ستمبر کو وحدت گراو¿نڈ لاہور میں ہونے والی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں تحصیل شالامار باغ کے مختلف حلقوں میں ختم نبوت کانفرنسز اور ختم نبوت کورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 15جولائی کو ٹوکے والا چوک شاد باغ میں ختم نبوت کانفرنس طے کی گئی اور جامع مسجد طارق حمید میں 3,4جون کو ختم نبوت کورس طے کیا گیا اور 29,30مئی کو جامع مسجد ابوذر غفاری میں ختم نبوت کورس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ علماءنے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کاکام امت محمدیہ کاامتیاز ہے اس عقیدہ پر کام کرنا جنت میں جانے کا شارٹ کٹ راستہ ہے۔ حکومت قادیانیوں کو پابند بنائے کہ کوئی قادیانی شعائراسلامی استعمال نہ کرے۔ قادیانیت کا ہرمحاذ پر محاسبہ کرتے رہیںگے۔

مزیدخبریں