پرفارمنس آڈٹ ونگ کے زیر اہتمام آن لائن کورسز،65غیرملکی افسروں کی شرکت

May 22, 2023


لاہور(نیوز رپورٹر)پرفارمنس آڈٹ ونگ لاہور کے زیر اہتمام آن لائن کورسز ”فنانشل آڈٹ، رسک بیسڈ آڈٹ“ اور”امپیکٹ آڈٹ“ منعقد ہوئے،جس میں پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کے 65 افسران نے شرکت کی۔ ان کورسز میں افغانستان، آذربائیجان، بیلاروس، فلسطین، قطر، ترک جمہوریہ شمالی قبرص، ترکیہ کے افسران نے بھی حصہ لیا۔ یہ کورسز کوالیفائیڈ ٹرینرز کی نگرانی میں شرکاءکی تجزیاتی صلاحیتوں کومزید بہتر کرنے کیلئے ڈیزائن کیے گئے۔ ان کورسز میں آئی ٹی اور تنظیمی پہلوو¿ں میں رسک مینجمنٹ کی اہمیت کا جائزہ لیا گیا اور پراجیکٹ کے مقاصدکے حصول، رسک کا اندازہ لگانا اور اس ضمن میں آڈٹ کی اہمیت کے بارے میں شرکاءکو بریف کیا گیا۔ فنانشل آڈٹ کورس کا مقصد متعلقہ مالیاتی رپورٹنگ اور ریگولیٹری فریم ورک کے ساتھ مالی سٹیٹمنٹس کی تعمیل کو یقینی بنانا تھا۔ دونوں کورسز میں مالیاتی آڈٹ کا تعارف، مالیاتی خطرے کی بنیادی باتیں، خطرے پر مبنی آڈیٹنگ، اثر آڈٹ پروگرام ڈیزائن، ڈیٹا اکٹھا کرنا اور تجزیہ، رپورٹنگ کے نتائج اور آڈیٹرز کے لیے بہترین طریقہ کار جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ کورسز میں حصہ لینے والے افسران نے پرفارمنس آڈٹ ونگ کی کوششوں کو سراہا اور اپنے نئے علم کو عملی میدان میں استعمال کرنے کا عہد کیا۔ 

مزیدخبریں