لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان اور صبغت اللہ سلطان سید توصیف شاہ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ آشیانہ ہاو¿سنگ سکیم میں لیگی قیادت میاں شہباز شریف کی عدالت سے باعزت بری۔ بے گناہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں سوائے انتقامی کارروائیوں کے کچھ نہیں کیا یہی وجہ ہے عمران نیازی کی فاشسٹ حکومت نے نہ صرف ملکی معیشت کا دیوالیہ کیا بلکہ معاشرے کی اخلاقی قدروں کو بھی تباہ کیا اور اب9مئی کو ملکی تنصیبات پر بھی یہ عمران خان اپنے چیلوں سمیت حملہ آور ہوا۔ فوجی عدالتوں کے ذریعے اب اسے عبرت کا نشان بنادیا جائے گا۔ گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ9مئی کو ہونے والا ملکی نقصان پی ٹی آئی کے انہی نام نہاد لیڈروں سے وصول کیا جائے اور ان کو آرمی ایکٹ کے قانون کے مطابق سزا بھی دی جائے۔ قومی نقصان کی ایک ایک پائی پی ٹی آئی سے سود سمیت وصول کرنا ہو گی اور اس کے شر پسندوں کو قانون کے مطابق سزائیں دلوانا ہوں گی۔
عمران نیازی کی حکومت نے ملکی معیشت کا دیوالیہ کیا :سیف الملوک کھوکھر
May 22, 2023