لاہور(کلچرل رپورٹر)ڈاکٹر فرح المومنین نے اپنا پی ایچ ڈی تھیسس کا کامیاب دفاع کیا۔ڈاکٹر فرح المومنین لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے ڈاکٹریٹ کا دفاع کرنے والی پہلی سکالر بن گئیں۔ انہوں نے شعبہ ابلاغیات کی سربراہ ڈاکٹر پروفیسر سمیرا بتول کی زیر نگرانی موبائل فونز کے استعمال کے شادی شدہ جوڑوں بچوں اور رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات پر اثرات کے حوالے سے اپنا تحقیقاتی مقالہ پیش کیا۔ اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے شعبہ ابلاغیات کی سربراہ ڈاکٹر سمیرا بتول کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے اثرات کو جاننے کیلئے آج کے دور میں میڈیا ریسرچ کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے موبائل فون استعمال کے اثرات کے حوالے سے ریسرچ کرنے پر ڈاکٹر فرح المومنین کی تحسین کی۔ ڈاکٹر فرح المومنین نے اپنی اس کامیابی کو اساتذہ کرام کی رہنمائی۔ محنت اور والدین کی دعاو¿ں کا نتیجہ قرار دیا۔