ماسکو(این این آئی)روس نے جارجیا کی پارلیمنٹ کے اجلاس کے مناظر کی اطلاع دی، جب روس کی جارجیا کے ساتھ پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر بحث کے دوران کچھ ارکان آپس میں لڑ پڑے۔میڈیرپورٹس کے مطابق پہلی ایئر لائنز ایزیموتھ نے ماسکو سے جارجین دارالحکومت ٹبیلسی کی طرف پروا ز کی اجازت حاصل کرلی ہے۔ ایئر لائنز کے ریزرویشن سسٹم کے مطابق پروازیں اگلے تین روز میں شروع ہوں گی۔جارجیائی ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ "Azimuth" پابندیوں کے تابع نہیں ہے اور اس لیے اس کے طیارے جمہوریہ جنوبی قفقاز کا سفر کر سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے بعد 2019 میں ماسکو کی درخواست پر دونوں ملکوں کے درمیان پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔ روسی صدر پوٹین کی طرف سے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دینے اور جارجیائی باشندوں کو بغیر ویزا کے روس جانے کی اجازت دینے کا حکم نامہ پیر سے نافذ العمل ہورہا ہے۔
روسی ایئر لائنز کو پرواز کی اجازت، جارجیا کی پارلیمنٹ میں ارکان لڑ پڑے
May 22, 2023