ادب کا باہمی تعلق پاکستان اور امریکہ کے عوام کو جوڑتا ہے، مسعود خان

نیویارک(نا مہ نگار)امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے ذمرے میں ادب کو ایک مضبوط استعارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ادب کا باہمی تعلق پاکستان اور امریکہ کے عوام کو جوڑتا ہے۔  ایشیا سوسائٹی کی جانب سے نیویارک میں منعقد ہونے والے لاہور لٹریری فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا کہ یہ فیسٹیول پاکستان اور امریکہ کے مابین  عوام کے تعلقات کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اکثر سیاست اور اسٹریٹجک تناظرمیں دیکھا جاتا ہے حالانکہ ان دو زاویوں سے بڑھ کر پاکستان مضبوط اور متنوع ادبی روایات کا پاسبان ہے۔ ایشیاء سوسائٹی کو لاہور لٹریری فیسٹیول کے انعقاد اور ممالک کو امریکہ کے ساتھ جوڑنے پر مبارکباد دیتے ہوئے سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا کہ ایشیاء سوسائٹی لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔  

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...