اسلام آباد: 7سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل: فیروزوالہ، 2خواتین نشانہ بن گئیں

اسلام آباد‘ فیروزوالا (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) تھانہ بہارہ کہو کے علاقے میں زیادتی کے بعد بچی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی کی نعش کھوئی سٹاپ کے قریب زیرتعمیر مکان سے ملی ہے۔ موقع سے ایک شخص کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ تھانہ فیروزوالہ اور فیکٹری ایریا کے علاقے میں بااثر ملزمان نے دو عورتوں سے زیادتی کر ڈالی، ملزمان فرار ہو گئے۔ جی ٹی روڈ کی آبادی کالا شاہ کاکو میں نوجوان حمزہ ذکاء نے نوکری کا جھانسہ دے کر جواں سالہ خاتون (ق) سے زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ ملزم فرار ہو گیا۔ فیروز والا پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں  نوجوان نے ساتھی کی مدد سے جواں سالہ خاتون (ز) کے ساتھ زیادتی کی، فرار ہوگیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ بہارہ کہو میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے معاملے پر چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 8 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد بہیمانہ قتل انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ مہرین رزاق بھٹو نے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا تھانہ بارہ کہو کی حدود میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 8 سالہ بچی کے پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل ہو گیا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بچی سے زیادتی و قتل کے الزام میں کئی مشکوک افراد زیر حراست ہیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،  جلد ہی مجرم تک پہنچ جائیں گے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تفتیش کی نگرانی ڈپٹی انسپیکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...