ساندہ سے نوجوان کی گولی لگی نعش برآمد‘ قتل یا خودکشی کی تفتیش

لاہور (نامہ نگار) ساندہ کے علاقے بازار حکیماں میں گھر سے22سالہ نوجوان کی گولی لگی نعش ملی ہے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے قتل و خودکشی سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔ سا ندہ کے علاقے بازار حکیماں میں گھر سے22سالہ نوجوان دانش کی گولی لگی نعش ملی ہے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 22سالہ دانش اپنے کمرے میں رات کو سویا اور صبح کمرے سے گولی لگی نعش ملی ہے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن