لاہور‘ فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) دو افراد نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ میں 35 سالہ اکرام نشے کا عادی تھا اور اس نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں رسی سے پھندا لے کر خودکشی کی ہے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تھانہ صدر کے علاقہ جڑانوالہ روڈ پر مدینہ آباد کے رہائشی آصف کے چھبیس سالہ ذہنی معذور بیٹے عمر آصف نے کمرے میں جا کر اپنے گلے میں پھندا ڈال کر چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔