واربرٹن (نامہ نگار) مقدس اوراق کی بے حرمتی، دہشت گردی کیس کے چار ملزم بے گناہ ثابت ہونے پر رہا۔ جبکہ 10 کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 29مئی تک جسمانی ریمانڈ پر واربرٹن پولیس کے حوالہ کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ واربرٹن دہشت گردی کیس میں چودہ ملزموں کو کوٹ لکھپت جیل سے پیش کیا گیا تھا، ان میں سے چار ملزم رضوان، جمیل، فرحان اور اویس رضا شناخت پریڈ میں شناخت نہ ہونے پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے، جس پر چاروں ملزمان کو رہا کر دیا ہے جبکہ دس دیگر ملزمان جن میں مولوی اکرام حیدر فوجی شامل ہے۔ 29مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
مقدس اوراق بیحرمتی کیس: 4 بے گناہ رہا‘ 10 ملزموں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ
May 22, 2023