اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 2011 کے لندن فسادات کے اگلے دن برطانوی حکومت نے 24 گھنٹے عدالتیں کھولنے کا اعلان کیا، نہ جے آئی ٹی بنی نہ کوئی کمیشن، ہم ابھی تک تقریریں کر رہے ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں 2011 کے لندن فسادات کے بعد حکومت نے اعلان کیا کہ عدالتیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی ، نہ کوئی جے آئی ٹی بنائی اور نہ ہی کوئی کمیشن تشکیل دیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سرسری سماعت سے سزا پانے والوں میں گیارہ سالہ بچی اور ایک بارہ سالہ لڑکا بھی شامل تھا۔ اس کے علاوہ برطانوی عدالتوں نے دو جانگیئے چرانے والی ایک خاتون کو بھی سزا دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارہ دن گزر گئے ہیں ، ہم ابھی تک تقریروں سے کھیل رہے ہیں۔