مودی کے عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، قمر کائرہ

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کے گروپ 20 کے ڈرامے کو بے نقاب کرنے کے لیے آزاد جموں و کشمیر آ ئے ، ہم نے عزم کر رکھا ہے مودی کے عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے،آزادی کے بیس کیمپ سے بلاول بھٹو کشمیریوں کا پیغام دنیا اور بھارت کو پہنچائیں گے ، آزاد کشمیر سے کشمیریوں کا پیغام سری نگر تک پہنچے گا ۔ مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چین نے گروپ 20 کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے دیگر ممالک بھی شرکت سے انکار کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ اپنے نانا اور والدہ کے ورثے کا بہترین استعمال کیا ہے،بدترین مخالفین بھی مانتے ہیں انہوں نے پاکستان کے دوسرے ممالک سے تعلقات بحال کیے ہیں۔  

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...