ڈاکٹر شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ شیریں مزاری کے وکلاء بیرسٹر شعیب رزاق اور انیق کھٹانہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر شیریں مزاری کسی مقدمے میں نامزد نہیں تو ان کو دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ شیریں مزاری ڈپٹی کمشنر کے پاس بیان حلفی جمع کرائیں، وہ آئندہ کسی ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن