حامد حسین عباسی
Hamid777abbassi777@gmail.com
صحت ،تعلیم ،روزگار اورانصاف کی فراہمی وہ لازمی جزو ہیں جوکسی بھی معاشرے کے ترقی یافتہ ہونے کی پہچان ہیں حکمرا ن اگر عوام کی حقیقی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوں تو کچھ بھی ناممکن نہیں وہ عوام کوان تمام شعبوں میں ریلیف پہنچا سکتے ہیں اس وقت پنجاب میں آئے روز تمام شعبوں میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کا عمل دکھنے کو مل رہا ہے پنجاب میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے متعدد پراجیکٹس کا آغاز گڈ گوررننس کی عمدہ مثال ہونے کیساتھ عوام کے ریلیف کیجانب ایک اہم پیش رفت ہے جس کے تحت صوبہ کے لاکھوں عوام کو انکی گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات دستیاب ہونگی خصوصا دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کی دستیابی وقت کی اشد ضرورت تھی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے متعدد منصوبوں کے اجراء سے عوام مستفید ہو سکیں گے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شاہی قلعہ عالمگیری دروازے پر کلینک آن ویل پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ پراجیکٹ کے تحت ادویات، طبی سہولیات کیساتھ ساتھ الٹرا ساو¿نڈ وین، رورل ایمبولینس بھی فراہم کی گئیں۔ وزیر اعلیٰ نے دیہات کیلئے مزید 100 رورل ایمبولینس سروس (1034)کے سپرد کیں اور آن ویل وین میں مختصر سفر بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے''ہر مرکز صحت پر ڈاکٹر'' پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیمی اربن اور کچی آبادی کے رہائشیوں کیلئے 200 کلینک آن ویلز قائم کئے گئے ہیں۔ کلینک آن ویلز میں ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور ویکسینیٹر کا سٹاف ہوگا۔ مفت ادویات اور الٹراساو¿نڈ کی سہولت بھی ہوگی۔ 40 لاکھ افراد کلینک آن ویلز سے طبی سہولیات حاصل کریں گے۔ عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا بھی آغاز کر دیا گیاہے۔ فیلڈ ہسپتالوں میں دو سے تین ہزار مریضوں کا روزانہ فری علاج ہوتا ہے۔ وزیراعلی فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کی خود مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ پنجاب حکومت نے ایمبولینس سروس میں 100ایمبولینسز کا اضافہ بھی کر دیا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں، بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز میں ڈاکٹروں کی موجودگی کے لیے ایک جامع پروگرام لایا جا رہا ہے۔ مریم نوازشریف نے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب کے طلبہ کو 7سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔ صوبے بھر میں طلبہ کو 20ہزار موٹر بائیکس دئے جا رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کی کمپنی اے ڈی ایم اور ایل ڈی اے کے درمیان پراپرٹی رجسٹریشن آنرشپ تبدیلی اور ڈیجیٹلائزیشن میں اشتراک کار کیلئے ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو کے تحت طلبائ کو بلا سود اور آسان اقساط پر بائیکس کی ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے7لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کی سکریننگ کر کے نظر اور قوت سماعت چیک کی جائے گی۔ کمزور قوت بصارت اور قوت سماعت والے طلبہ کو چشمے او رہیرنگ ایڈ دی جائیں گی۔ پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولو ں میں سکریننگ کا عمل جلد شروع کیاجائے گا۔ اے ٹی سکیل 500 ملین کی مالی معاونت کرے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ٹی یو وی رائن لینڈ کمپنی، جرمنی کے ریجنل ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ بینیڈک انیسلمن نے ملاقات کی، جس میں پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹس کیلئے ٹیکنیکل سروسز فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز نے ٹی یو وی رائن لینڈ کمپنی کو صوبے میں کاروباری مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت دی۔ پنجاب میں فلاحی منصوبوں کے لیے ٹی یو وی رائن لینڈ سے تکنیکی معاونت کے حصول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترقیاتی پراجیکٹس کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ، پروجیکٹ مینجمنٹ، سرٹیفیکیشن اور آڈیٹنگ کیلئے سروسز پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ بینیڈک انیسلم کی پنجاب میں فلاحی منصوبوں کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کو ٹیکنالوجی کی مدد سے زیادہ مو¿ثر بنانے کیلئے اشتراک کار کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب میں منصوبوں کی کامیاب تکمیل میں تکنیکی مدد اور مہارت فراہم کرنے پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔ ینیڈک انیسلمن نے وزیر اعلیٰ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے لگن کو سراہتے ہوئے عوام کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں جدت اور پائیدار حل کے لیے ٹی یو وی رائن لینڈ کے ساتھ شراکت داری کی پیشکش کو سراہا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ٹیوٹا کورسز کے لئے روبوٹک لیب بنانے اور طلبہ کی تعداد چار ہزار سے بتدریج 40ہزار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مریم نواز شریف نے ٹیوٹا کی مکمل ری سٹرکچرنگ کا حکم بھی دیا۔ مریم نواز شریف نے گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج فار وویمن پہلے چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ چیف منسٹر سکلز انیشیٹوز کے تحت طلبہ کو کلاﺅڈ کمپیوٹنگ، سائبر سکیورٹی، ڈیٹا اینالیٹکس، گرافک ڈیزائن، آرٹی فیشل انٹیلی جنس، مشین لرننگ اور گیم ڈویلپمنٹ کورسز کروائے جائیں گے۔ کورس مکمل کرنے والے طلبہ مائیکروسافٹ، ایڈوب، سیسکو اور یونیٹی جیسے بین الاقوامی اداروں کے انٹرنیشنل سرٹیفکیشن حاصل کریں گے۔
کلینک آن ویل پراجیکٹ
May 22, 2024