لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں اے ٹی ایف 12 اینڈ انڈر ٹیم مقابلہ جنوبی ایشیا کا ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ جاری ہے۔پاکستان نے میزبان نیپال کو 0-3 سے ہر ا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ پہلے سنگلز میچ میں راشد علی بچانی نے نیپال کیدلاکوٹی بشو بشیش ، محمد شایان آفریدی نے نیپال کے گنوالی نشول کو جبکہ ڈبلز مقابلوں میں شایان آفریدی اور محمد جنید خان نے نیپال کیدلاکوٹی بشو بشیش اور عالم شاہنواز کو ہرا دیا۔پاکستان کا آج مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔
انڈر 12ٹینس : پاکستان نے نیپال کو بھی شکست دیدی ‘مسلسل دوسری کامیابی
May 22, 2024