افغان صوبہ بامیان میں تین ہسپانوی سیاحوں کو گولی ماردی گئی

کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے صوبہ بامیان میں تین ہسپانوی سیاحوں کو ایک تاریخی مقام کا دورہ کرنے کے دوران  خراسان سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ افغان حکام کے مطابق چار غیر ملکی اور تین افغان شہری شدید زخمی ہوئے۔یہ حملہ افغانستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے کی نشاندہی کرتا ہے، جس میں دولت اسلامیہ خراسان ملک کی سرحدوں سے باہر اپنی رسائی کو بڑھا رہی ہے۔گروپ کی سرگرمیوں نے نہ صرف افغانستان کو متاثر کیا ہے بلکہ اس نے ایران، ترکی اور یورپ جیسے خطوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن