لاہور(کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر میں تاجر دوست سکیم، ایس آر او 350 و دیگر قانونی ترامیم کے متعلق آگاہی سیمینار ہوا۔صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے صدارت کی جبکہ چارٹرڈ اکائونٹینٹ عمر ظہیر میر نے سکیم کے متعلق آگاہی دی۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر عدنان خالد بٹٗ مختلف مارکیٹوں کے صدور وممبران نے شرکت کی ۔ کاشف انور نے کہا لاہور چیمبر تاجر دوست سکیم کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ حکومت سکیم کو لاگو کرنے سے قبل سٹیک ہولڈرز کی رائے بھی شامل کرے۔ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں آنے کے فوائد بتانا ہونگے۔
لاہور چیمبر میں تاجر دوست سکیم ٗایس آر او 350 و دیگر قانونی ترامیم پرآگاہی سیمینار
May 22, 2024