حادثات ،نوجوان‘سکیورٹی گارڈ جاں بحق

 فیروزوالہ+کاہنہ( نامہ نگاران) چیچوں کی ملیاں روڈ پر تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس میں نوجوان طاہرجاوید جاں بحق ہوگیا ۔ لاہور روڈ پر دو رکشے اور ایک موٹر سائیکل ٹکرا گئے‘ چار افراد زخمی ہو گئے۔صواآصل کے قریب  پٹرول پمپ پر سکیورٹی گارڈ صفدر ڈیوٹی ختم کر کے گھر جا رہا تھا کہ  نامعلوم تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا ‘ وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...