لاہور(نامہ نگار) لاہور پولیس نے منشیات میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران رواں سال میں 4063مقدمات کا اندراج کرکے 4192ملزمان کو گرفتارکیاہے۔ گرفتار ملزموں سے 2971کلو سے زائد چرس،144کلو سے زائد ہیروئن،81کلو سے زائد آئس اور 28489لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے شکنجے میں لایا جا رہا ہے۔انہوں نے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف میں منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنزمیں تیزی لانے کی ہدایت کی۔
رواں سال منشیات فروشوں کیخلاف 4063مقدمات‘4192ملزم گرفتار
May 22, 2024