لاہور( کامرس رپورتر) لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ملک کے قرضوں اور سود کی ادائیگیاں خالص آمدن سے بڑھنا تشویشناک ہے،رواں سال بجٹ میں سود کی ادائیگیوں کیلئے 7303ارب رکھے گئے جبکہ آئندہ بجٹ میں قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کیلئے 9787ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے صدر شہباز صدیق،جنرل سیکرٹری میاں زاہد ودیگر نے مشترکہ بیان میں کیا۔