لاہور( کامرس رپورٹر) چینی ٹیکسٹائل کمپنی نے اقتصادی مرکز لاہور میں ٹیکسٹائل پارک کے لیے خصوصی اقتصادی زون تیار کرنے کے مقصد کے تحت100 ایکڑ اراضی حاصل کی ہے۔ کمپنی مرکزی شاہراہ سے ٹیکسٹائل پارک کی مجوزہ جگہ تک 3 کلومیٹر تک رسائی سڑک مکمل کرنے کے بعد برآمد پر مبنی گارمنٹس فیکٹری کی تعمیر شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ فیکٹری کا بنیادی ڈھانچہ 12 ماہ کے اندر تعمیر ہونے کی توقع ہے۔