اللہ والے ٹرسٹ سکالر شپ پروگرام یو سی ایچ ایس کے69 طلباء کا چنائو مکمل 

 لاہور(نیوز رپورٹر) اللہ والے ٹرسٹ سکالرشپس پروگرام کے تحت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز   کے 69 مستحق طلباء کا انتخاب مکمل کرلیا گیا۔سکالرشپ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد منظور بٹ کی قیادت میں سلیکشن کمیٹی ممبران، PHEC کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد علی انٹرویوز کے پینل میں شامل تھے جنہوں نے انتخابی عمل کے ذریعے اور منصفانہ عمل کو یقینی بنایا۔ مسٹر شاہد لون چیئرمین اللہ والے ٹرسٹ نے  بتایاان وظائف کیلئے تقریباً 10 ملین روپے کی منظوری دی گئی ہے۔  مقصد مستحق طلباء کو درپیش مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔سکالر شپ کے تحت  طلباء کواخراجات کیلئے ماہانہ 7000 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...