لاہور(نامہ نگار)ساندہ کے علاقے میں خواتین نے مسجد میں گھس کر قاری پر تشدد کیا۔خاتون کے پیش امام پر تھپڑوں سے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔پو لیس کے مطابق واقعہ 17 مئی کو جامع مسجد ساندہ میں خاتون نے قاری فرقان رضوی پر تشدد کیا تو مقامی افراد پہنچ گئے۔ مسجد کی دکانوں پر مبینہ قبضہ کے معاملہ پر جھگڑا ہوا تھا۔متاثرہ پیش امام نے تھانہ ساندہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔ معاملے کی تفصیلی چھان بین جاری قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔